وزیر اعظم کی جھنگ آمد، شہریوں نے بڑی تعداد میں کبوتر اور غبارے فضا میں چھوڑے

منگل 24 نومبر 2015 18:42

جھنگ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف کی منگل کی دوپہر کاشتکاروں میں کسان پیکج کے تحت چیکوں کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کیلئے جھنگ آمد کے موقع پر شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کبوتر اور رنگ برنگ غبارے فضا میں چھوڑے گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مائی ہیر سٹیڈیم میں قائم کئے گئے پنڈال میں پہنچتے ہی کاشتکاروں اور کسانوں کی بڑی تعد ادنے کھڑے ہو کر انتہائی پرجوش انداز میں ان کاخیر مقدم کیا جبکہ اس دوران پنڈا ل کی فضا وزیر اعظم نوازشریف زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جس پر وزیر اعظم نے ہاتھ ہلاکر پنڈال میں موجود کاشتکاروں کاشکریہ ادا کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں