جھنگ ،میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی13 میں سے 9 نشستیں مسلم لیگ (ن) جیت کر سر فہر ست

اتوار 6 دسمبر 2015 15:01

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء) میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے 13 وارڈز سے جنرل کونسلرز منتخب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جاری کئے گئے غیر حتمی ، غیر سرکا ری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1 سے رانا محمد دلبر خان آزاد،وارڈ نمبر 2سے سیٹھ باقر علی مسلم لیگ (ن)،وارد نمبر 3 سے مہر علی عرفان سیال مسلم لیگ (ن)،وارڈ نمبر 4 سے سید غلام عباس شاہ مسلم لیگ (ن)،وارڈ نمبر 5 سے میاں محمد توقیر مسلم لیگ (ن)،وارڈ نمبر 6 سے ارشاد حسین مسلم لیگ (ن) ،وارڈ نمبر 7 سے مہر لیاقت علی ڈب مسلم لیگ (ن)،وارڈ نمبر 8 سے چوہدری عبدالستار جٹ مسلم لیگ (ن)،واڑڈ نمبر 9سے صدف علی عرف مٹھو خان آزاد،وارڈ نمبر 10 سے معظم علی آزاد ،وارڈ نمبر 11 سے رانا محمد اسلم آزاد ،وارڈ نمبر 12 سے چوہدری محمد اسلم مسلم لیگ (ن)،وارڈ نمبر 13سے سیٹھ ممتاز حسین ڈھڈی مسلم لیگ (ن(،نے کامیابی حاصل کی ہے اس طرح میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کی 13 میں سے 9 جنرل کونسلرز نشستیں مسلم لیگ (ن) نے جیت لی ہیں جبکہ 4پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں