جھنگ ،میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کی تمام 11نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لیں

اتوار 6 دسمبر 2015 15:03

جھنگ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی06دسمبر۔2015ء)میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے جنرل کونسلرز کی 11 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جن میں سے تمام کی تمام 11نشستیں آزاد امیدواروں نے جیت لیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر حتمی، غیر سر کا ری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1سے محمد وارث خان آزاد،وارڈنمبر2سے جمشید علی آزاد ،وارڈ نمبر 3سے محمد رمضان آزاد،وارڈ نمبر 4سے شہبازحسین آزاد،وارڈ نمبر 5 سے محمد اسحاق جھبانہ سیال آزاد،وارڈ نمبر 6 سے محمد رمضان آزاد،وارڈ نمبر 7 سے مہر ظفر علی ملکانہ آزاد،وارڈ نمبر 8سے سلیم اصغر آزاد،وارڈ نمبر 9 سے میاں منیر حسین آزاد،وارڈ نمبر 10 سے ظہور حسین آزاد،وارڈ نمبر 11 سے میاں حبیب الرحمن چیلہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں