جھنگ، خوشاب روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ،7افراد جاں بحق اور 7زخمی

اتوار 3 اپریل 2016 13:45

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) جھنگ خوشاب روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ خوشاب روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے مسافر بس کو ٹکر مار دی افسوسناک حادثے میں سات افراد جاں بحق سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اٹھارہ ہزاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بس سوار مسافر حضرت سلطان باہو کے مزار پر حاضری کے لئے جارہے تھے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں