حکومت فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے٬مقررین

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:41

جھنگ۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے اور اس ضمن میں کسانوں اور کاشتکاروں کو مفت گندم بیج٬سبسڈی کے تحت زرعی آلات اور بلاسود قرضوں کی فراہمی اور محکمہ زراعت کی طرف سے مفت اور بروقت ٹیکنیکل سپورٹ کی فراہمی کا سلسلہ تیز رفتاری سے جاری ہے٬حکومت پنجاب کی طرف سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کسانوں اور کاشتکاروںکو گندم کی فصل کی کاشت کیلئے مفت بیج کی فراہمی کے حوالہ سے ایگرکلچر کمپلیکس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم٬ای ڈی او زراعت ڈاکٹر غلام عباس تتلہ٬ ڈی او زراعت توسیع یوسف حسن تتلہ٬زراعت آفیسرمحمد طلحہ شیخ اور محکمہ زراعت کے ماہرین اور کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعدا دشریک تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کے پیش نظر خورا ک کی پیداوار میں اضافہ ناگریز ہو چکاہے اور حکومت فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔ بعد ازاں رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش نصیب کسانوں اور کاشتکاروں میں گندم کے مفت بیج تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں