جھنگ میں چور گھر کا صفایا کرگئے

بدھ 2 نومبر 2016 17:28

جھنگ۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چورایک گھر سے زیورات٬قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق زیڈ بلاک سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی طاہر اقبال نے پولیس کو بتایا کہ ایک ماہ قبل نامعلوم افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سے طلائی زیورات٬نقدی اور پارچات کل مالیتی دو لاکھ پچیس ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں