مجرمان اشتہاری خصوصاً اے کیٹگری کی گرفتاری کویقینی بنائیں،آر پی او کی پولیس افسران کو ہدایت

منگل 8 نومبر 2016 16:08

جھنگ۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) ریجنل پولیس آٖفیسر فیصل آباد ڈویژن بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری خصوصاًًاے کیٹگری کی گرفتاری کویقینی بنائیں اور زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش میرٹ پر اور انہیں جلد از جلد یکسو کر یں ،یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ہمایوں مسعودسندھو کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،انچارج انوسٹی گیشن اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھو نے ضلع میں ہونے والے جرائم اور پولیس کی بروقت کاروائی کے بارے میں آرپی او کوبریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس گشت کو مزید بہتر بنائیں،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آئیں اور رسہ گیروں ، سود خوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائی تیزکریں ۔ آر پی او نے کہاکہ سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بنک ، جیولری شاپس اور سکولوں کے گارڈز کوچیک کریں اور سکیورٹی میںکمی ہونے کی بناپر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں