منشیات فروش پٹھانی بی بی سمیت 5افرادگرفتار، چرس وشراب برآمد

جمعرات 10 نومبر 2016 18:51

منشیات فروش پٹھانی بی بی سمیت 5افرادگرفتار، چرس وشراب برآمد
جھنگ۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2016ء) جھنگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش پٹھانی بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلوگرام چرس برآمد کر لی ۔ پولیس نے کریک ڈائون کے دوران دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو پکڑا کر شراب بھی بر آمد کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سر کل سیف اللہ بھٹی کی نگرا نی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کے دوران بد نام زمانہ منشیات فروش خاتون پٹھانی بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ شازیہ ،بابر، قمر عباس اور عمران کو بھی کریک ڈائون کے دوران حراست میں لیا جن کے قبضہ سے چالیس بوتل شراب اور دیگر منشیات بر آمد ہوئی ہے۔

جھنگ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں