یکم دسمبر کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے سیکورٹی پلان تر تیب دے دیاگیا ہے،ڈی پی او

منگل 29 نومبر 2016 11:54

جھنگ۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجھنگ ہمایوں مسعودسندھونے کہا ہے کہ کل یکم دسمبر کو ہونے والے پی پی 78 کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام کی جان ومال وامن وعامہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع جھنگ پولیس نے موئژ،جامع ،اعلی حکمت عملی پرمبنی سیکورٹی پلان تر تیب دیا ہے تاکہ ضمنی الیکشن پرامن ماحول میں کرائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یکم دسمبر کوہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ میں بنائے گئی171پولنگ اسٹیشنز میں 17پولنگ اسٹیشنز کوA،107پولنگ اسٹیشنز کوBجبکہ 47پولنگ اسٹیشنز کوCکیٹگری میں شامل کیاگیا ہے ۔پولنگ اسٹیشن ہائے پر کل 2052افسران و ملازمان جن میں2ایس پیز، 5ڈی ایس پیز ،20انسپکٹرز ،155اپرسب آرڈینیٹس ،58ہیڈکنسٹیبلان ،1542 کنسٹیبلان ،270لیڈی کنسٹیبلان اور 530قومی رضاکاران کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولنگ سے متعلق سامان کی ترسیل اور استعمال کے دوران حفاظت کویقینی بنایاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں