ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 30 نومبر 2016 12:49

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ،عامر کنگ، ای ڈی او سی کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل، ڈی ایچ او اور ڈاکٹر غلام قادر اور دیگر متعلقہ افسرا ن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی محمد اویس ملک نے اجلاس میں کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے لہٰذامختلف محکموں سے متعلقہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوربتایا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات و مسائل پر مبنی زیر کارروائی 44درخواستوں میں سے 30درخواستیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ رہ جانیوالی 12درخواستوں میں سے 7درخواستیں نمٹا دی گئی ہیںجبکہ 5پر محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں