ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی کل پولنگ کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے

بدھ 30 نومبر 2016 16:07

جھنگ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)جھنگ میں کل منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے تاکہ انتخابات کے پرسکون و خوشگوار ماحول میں آزادانہ ، منصفانہ ، غیر جانبدارانہ ، شفاف انعقاد کو یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو پوائنٹس پر ریسکیوئرز اپنی گاڑیوں کے ساتھ ہمہ وقت چوکنا رہیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ریسکیو 1122 کے اہلکار متاثرہ افرادکو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔اسی طرح سول ڈیفنس کے اہلکار ٹیکنیکل ٹیموں کی صورت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حساس پوائنٹس کی سویپنگ اور دیگر امور کی سر انجام دہی کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں