حضور اکر م ﷺکی سیر ت طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل ر اہ ہے ، کما نڈ ر (ر)صہیب فا روق

جمعرات 15 دسمبر 2016 12:55

جھنگ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء)حضور اکر م ﷺکی سیر ت طیبہ امت مسلمہ کیلئے مشعل ر اہ ہے حضو ر ﷺکے بتا ئے ہو ئے طر یقو ں پر عمل پیر ا ہو کر کا میا ب ز ند گی بسر کر سکتے ہیں ہما رے نبیﷺ پو ر ی امت کیلئے ر حمت بن کر آئے اپ ﷺ کے آنے سے پہلے جہا لت اور تا ر یکی تھی بٹیو ں کی پید ائش پر انہیں ز ند ہ درگو ر کر دیا جا تا ،امیر اور غر یب میں فر ق تھا لیکن ہما ر ے پیا ر ے نبی ﷺ کے اس د نیا میں آنے سے بٹیو ں کو نئی ز ند گی ملی امیر اور غر یب کا فر ق ختم کر دیا اور ہر طر ف رو شنی ہو گئی ۔

ان خیا لا ت کا اظہا رمقامی کیڈ ٹ کا لج میں سیر ت نبی سمینا ر سے کما نڈ ر (ر)صہیب فا روق نے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حضو ر اکر م ﷺ کے اسو ہ حسنہ پر عمل کر نا چا ہیے حضو ر ﷺ کے اسو ہ حسنہ پر عمل کر کے د نیا و آخر ت میں کا میا ب ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر د ین پر عمل کر لیا جا ئے تو ہما ر ی سا ر ی پر یشا نیا ں ختم ہو جا ئیں اورز ند گی میں سکو ن آجا ئے ۔انہوں نے کہا کہ تما م مسا ئل کے حل کیلئے ہمیں اپنے پیا ر ے نبی ﷺ ک کے طر یقو ں پر عمل کر نا ہو گااور ہمیں حضو ر ﷺ کی سنتو ں پر عمل کر کے اپنے نبی ﷺ سے محبت کا اظہا ر کر نا چا ہیے اور ہر کسی سے اچھے اخلا ق سے پیش آنا چا ہیے۔ اس مو قع پر طلبا ء نے نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں