کشتوں کے پل کاترقیاتی کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جمعہ 30 دسمبر 2016 18:45

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی فنڈز اور ڈی سی او غازی امان اللہ کی خصوصی کاوشوں سے دریائے جہلم کے مچھیانہ پتن کے مقام پر کشتوں کے پل پر ترقیاتی کام کو مکمل کر کے اسے ٹریفک اور عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ، اس انقلابی ترقیاتی کام کی تکمیل میں منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کی بھرپور معاونت بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ گڑھ مہاراجہ پتن کے مقام پر باقاعدہ پل کی تعمیر کے بعد وہاں سے کشتوں کے پل کا مکمل سامان اور مشینری مچھیانہ پتن پر منتقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے وسائل فراہم کئے جسے صوبائی محکمہ شاہرات کے انجینئرز نے انتہائی کم وقت نے اس کی تنصیب کا کام مکمل کیا جبکہ اس پل تک پہنچنے کیلئے دریا ئے جہلم کے دونوں اطراف کی سٹرک ڈسٹرکٹ روڈز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مکمل کی گئی۔

(جاری ہے)

اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے سنیئر انجینئر غلام ذاکر سیال کی تکنیکی اور ماہرانہ سپورٹ بھی شامل حال رہی جبکہ منصوبے کی منظوری اور فنڈز کے اجراء کے حوالہ سے مقامی ایم پی اے نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔دریائے جہلم کے مچھیانہ پتن کے مقام پر اس پل کی تکمیل کے باعث دونوں اطراف کی آبادیوں کیلئے چالیس کلومیٹر کا فاصلہ چند فرلانگ تک کم ہوگیا ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹرز کا ان علاقوں سے بھی فاصلہ انہتائی محدود ہوگیا ہے جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر ٹریفک کا دباو بھی کم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں