ْ چیئر مین ضلع کونسل اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوںنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:01

جھنگ ۔31دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء)چیئر مین ضلع کونسل اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین ضلع کونسل کی تقریب حلف برداری جناح کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں بابر خان سیال نے بطور چیئر مین جبکہ خان محمد اقبال خان جبوآنہ سیال اور سید محمد عباس شاہ نے بطور وائس چیئر مین کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ریٹرننگ آفیسر/ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمدزاہد نے ان سے حلف لیا۔تقریب کے دوران ڈی سی او غازی امان اللہ، ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شیخ محمداکرم،خالد محمود سرگانہ،نواب خرم سیال،سابق وفاقی وزیرشیخ وقاص اکرم ودیگرکے علاوہ ارکان ضلع کونسل ،پارٹی کارکن اور مختلف محکموں کے سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں چیئر مین ضلع کونسل بابر خان سیال نے تمام ارکان پارلیمنٹ اور ضلع کونسل کے ارکان ودیگر حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ضلع کی تعمیرو ترقی کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور بھرپورمشاورت کے ساتھ عوامی خدمت کے مشن اورترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

دریں اثناء علامہ اقبال ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ نواز اکرم نے بطور چیئر مین اورتصورحسین شاہ نے بطور وائس چیئرمین،میونسپل کمیٹی جھنگ کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ریٹرننگ آفیسر/ای ڈی او فنانس طارق لک نے ان سے حلف لیا۔اسی طرح میونسپل کمیٹی شورکوٹ، احمد پور سیال ، گڑھ مہاراجہ اور اٹھارہ ہزاری کے نو منتخب کمیٹی چیئر مین حضرات نے الگ الگ منعقدہ تقریبات کے دوران اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں