2017 ء میں بھی فائیر بریگیڈ اچھی کارکردگی دکھائے گی، خالد پرویز طارق

جمعرات 5 جنوری 2017 17:39

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء)جھنگ کے محکمہ فائیر بریگیڈ نے 2016ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، تفصیل کے مطابق سال 2016ء میں محکمہ فائیر بریگیڈ نی71فائیر آپریشنز میں حصہ لیا،15 فائیر آپریشن صنعتی جبکہ57 فائیر آپریشن گھریلو اور دکانوں پر لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے کئے گئے، اسی طرح فائیر بریگیڈ نے دوہزار سولہ میں ایک مسافر بس میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں بھی حصہ لیا، اس سلسلہ میںفائیر افسر خالد پرویز طارق نے بتایا کہ جھنگ کے مختلف علاقوں میں گھروں میں لگنے والی آگ سب سے زیادہ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں بہترین کام کر رہے ہیں ، 2017میں بھی فائیر بریگیڈ اچھی کارکردگی دیکھائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں