سیٹزن فیڈ بیک اینڈ مانیٹرنگ پروگرام بارے اجلاس،چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 25 جنوری 2017 16:55

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) ڈی سی غازی امان اللہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں سیٹزن فیڈ بیک اینڈ مانیٹرنگ پروگرام کے تحت اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں محکمہ پولیس ، صحت ،ٹریفک پولیس ،ریسکیو 1122 اور محکمہ ریونیو کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں عوام کو سب سے زیادہ شکایات محکمہ ریونیو سے رہیں جبکہ محکمہ صحت ،پولیس اور 1122 کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا،اجلاس کے دوران ڈی سی نے محکمہ صحت،پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران کو شاباش دی اور مزید بہتر کام کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری ر کھنے کی ہدایت کی،غازی امان اللہ خان نے محکمہ ریونیو کی کار کر دگی اور عوامی شکایات پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کہا کہ آئندہ کسی قسم کی شکایت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں