کونسلر شیخ محمد یعقوب بھراڑہ کی جانب سے ایم پی اے پی پی 78مولانا مسرور نواز کے اعزاز میں عشائیہ

منگل 7 فروری 2017 23:43

جھنگ ۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) کونسلر شیخ محمد یعقوب بھراڑہ کی جانب سے ایم پی اے پی پی 78مولانا مسرور نواز کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں کونسلر اکرم ٹوانہ،اسحاق شریف، آصف بھٹی،ملک شعیب ،مہر کاشف،شہباز گجر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اعشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا مسرور نواز ایم پی اے اور شیخ محمد یعقوب بھراڑہ نے کہا یہ جھنگ ہمارا شہر ہے اور اس کو ہم سب نے مل کر سنوارنا ہے، مولانا مسرور نواز نے مزید کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں جھنگ کے مسا ئل کا ذکر کیا ہے، امید ہے کہ جلد ہی شہرکو محرومیوں سے نکال لیا جائے گا اور شہریوں کی بنیادی ضروریات جن میں تعلیم،صحت ،صفائی اور روز گار کی فراہمی شامل ہے میسر کر دی جائیں گی اور قلیل وقت میں وہ شہر کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں گے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں