تحصیل شورکوٹ میں قائم ہائوسنگ سوسائٹی کے ساڑھے تین اورپانچ مرلہ کے پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم

منگل 21 فروری 2017 22:31

جھنگ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل شورکوٹ میں قائم ہائوسنگ سوسائٹی کے ساڑھے تین اورپانچ مرلہ کے پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب درخواست گزاروں میں تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع کونسل ہال جھنگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی جھنگ میں کم آمدن ہائوسنگ سکیم شورکوٹ میں عوامی کوٹہ ، پولیس کوٹہ اور بے سہارہ افراد کے کوٹہ کیلئے مختص کئے گئے ساڑھے تین اور پانچ مرلہ کی179رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر /چیئر مین ہاوسنگ کمیٹی کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جنہوںنے تینوں کوٹہ جات کے تحت درخواستیں طلب کیں اور گزشتہ روز ضلع کونسل جھنگ میں باقاعدہ قرعہ اندازی کے تحت ساڑھے تین مرلہ کے 86جبکہ پانچ مرلہ کے 93پلاٹ خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جو مجوزہ طریقہ کار کے تحت مالکانہ حقوق حاصل کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں