آپر یشن رد الفساد خوش آئندہے، شہباز گجر ایڈووکیٹ

پیر 27 فروری 2017 21:50

جھنگ۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)جے یو آئی (ف ) کے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب چوہدری شہباز احمدگجر ایڈووکیٹ نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپر یشن رد الفساد خوش آئندبات ہے کیو نکہ دہشت گرد کسی بھی نرمی کے مستحق نہیں ہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالتوں اور اداروں کو مزید فعال ہونا چاہئے اور مثبت اصلاحات بھی لانی چاہئے، انہوںنے مزید کہا کہ رد الفساد فی الارض آپریشن اورپاک فوج کی طرف سے جاری دیگر آپریشنز کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں