ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس

جمعہ 10 مارچ 2017 23:11

جھنگ۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق اجلاس میں ایکسین بلڈنگ احمد ندیم ،طارق لک ،حیدر علی ، اے ڈی ایل جی شبیر احمد،اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلا س میں ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیاگیا ایکسین احمد ندیم نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ فنڈز منجمند ہونے کیباعث کام تاخیر کاشکار تھے تاہم ان کاموں کو دوبارہ شروع کر دیا جائے گا اور جلد مکمل بھی کر لیا جائے گا ایکسیشن احمد ندیم نے بتایا کہ نئی سکیمیں بھی منظوری کے لیے جلد بھجوادی جائیں گی جن پر معیاری کام کو یقینی بنایا جائے گا طارق لک نے انتظامیہ کے پاس موجود رقم کے بارے میں ڈی سی کو آگاہ کیا جبکہ بتایا گیا کہ سکولوں کی چار دیواری اور دیگر کاموں کے لیے بھی منظوری جلد کروائی جائے گی غازی امان اللہ خان کا کہنا تھاکہ منجمند اکائونٹس کھلنا شروع ہوگئے ہیں اور تمام محکموں میں ان کی رقم دوبارہ واپس آجائے گی اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا ان کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں صحت ،تعلیم اور لاء اینڈ آرڈ ر کو برقرار رکھنا شامل ہے تاہم تمام افراد پوری محنت اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں