عبادت گاہوں ،نجی سیکورٹی ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں کو فراہم کئے گئے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

ہفتہ 8 اپریل 2017 22:43

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے عبادت گاہوں ،نجی سیکورٹی ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں کو فراہم کئے گئے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی طر ف سے جاری مراسلہ کے تحت ضلع بھر کی عبادت گاہوں کے منتظمین ، نجی سیکورٹی ایجنسیوں اور سکولوں کے سربراہان کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ 16مئی 2017ء تک اپنے اسلحہ لائسنسوںکو کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے نادرا آفس سے رجوع کریں۔مراسلہ کے مطابق نادر سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن پر فوری عمل درآمد کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں