ڈویژنل سکواش چیمپئن شپ 20مارچ سے چناب کالج جھنگ کے انٹرنیشنل سکوائش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی

جمعہ 15 مارچ 2013 15:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 15مارچ 2013ء) ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن جھنگ کے زیر اہتمام ڈویژنل سکواش چیمپئن شپ 20مارچ سے چناب کالج جھنگ کے انٹرنیشنل سکوائش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سکوائش ایسوسی ایشن کے پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ میں فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ‘ گوجرہ‘ چنیوٹ اور ربوہ سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے نیز خواتین کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کریں گی سیکرٹری ٹورنامنٹ محمد یاسین قریشی جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹورنامنٹ وحید اختر چوہدری ہونگے یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال انعقاد ہوتا ہے جس میں ٹی ایم اے جھنگ کا بھرپور تعاون شامل ہو تا ہے ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی سی او جھنگ شاہد نیاز کرینگے جبکہ مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد ڈویژن ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں