جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان لطیف قریشی ، نائب صدر محمد احمد شیخ نے لاہور چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان چیمبرز صدور پری بجٹ سیمینار سے خطاب

تاجر اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران ملک کی معیشت کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت جب بجٹ کا اعلان کرتی ہے تو ان پر بلا وجہ اتنے ٹیکس لگا دئیے جاتے ہیں جس سے تاجروں کو پریشانی لاحق ہوتی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 25 جون 2021 17:26

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان لطیف قریشی ، نائب صدر محمد احمد شیخ نے لاہور چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان چیمبرز صدور پری بجٹ سیمینار سے خطاب
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) تاجر اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبران ملک کی معیشت کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت جب بجٹ کا اعلان کرتی ہے تو ان پر بلا وجہ اتنے ٹیکس لگا دئیے جاتے ہیں جس سے تاجروں کو پریشانی لاحق ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان لطیف قریشی ، نائب صدر محمد احمد شیخ نے لاہور چیمبر کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان چیمبرز صدور پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورنر پنجاب محمد سرور اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت بھی موجود تھے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان لطیف قریشی نے کہا کہ ای کامرس کو سیلز ٹیکس میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ ای کامرس ابھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک کی معاشی ترقی میں ملک کے تمام چیمبرز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ چیمبرز کی آمدن منافع کے مقاصد کیلئے نہیں ہوتے لہٰذا چیمبرز کیلئے انکم ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہونی چاہیے اسی طرح چھوٹی ماربل صنعتوں کو سیل ٹیکس سے معافی دی جائے انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی خریدو فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس ختم کیا جائے جس سے ملک کی معاشی ترقی می بہت زیادہ فائدہ ہو گا ، کرایہ داری پر کرایہ دار کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ سمال انڈسٹری ا سٹیٹ میں اگر کسی پلاٹ کی خرید و فروخت کرنی ہوتی ہے تو حکومت اس پر ڈبل ٹیکس چارج کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے سمال انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ 4فیصد گورنمنٹ آف پنجاب 6فیصد ٹرانسفر کی مد میں ٹیکس لیتی ہے لہٰذا فوری طور پر ایک ٹیکس ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹری سٹیاٹ جہلم میں کاروبار کا نام تبدیل کرنے پر پہلے 4ہزار روپے فیس لی جاتی تھی اب یہ فیس 4لاکھ 75ہزار 200روپے کر دی گئی ہے لہٰذا نئی فیس کو ختم کر کے 4ہزار روپے فیس کی جائے انہوں نے بتایا کہ جہلم سمال انڈسٹری ا سٹیٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 2.9ملین 16-1-2004 اور 7.131ملین 26-3-2011کو جمع کروائے گئے لیکن افسوس کی بات ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے وعدہ کرنے کے باوجود ابھی تک جہلم سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کو سوئی گیس فراہم نہ کی گئی ہے جبکہ ضلع جہلم ایک پسماندہ ضلع ہے جسے صنعتی ضلع بنانے کیلئے حکومت پنجاب کو ممکنہ اقدامات کر کے نہ صرف تاجروں کو ریلیف دینا ہو گا بلکہ اس سے ملک کی معاشی ترقی مین بھی اضافہ ہو گا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں