ڈپٹی کمشنر جہلم نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اتوار 15 دسمبر 2019 19:40

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح سول ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے محمد بلال نامی کمسن بچے کے ہمراہ پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ16سے 18دسمبرکو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی کوشش جاری و ساری ہے ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوںنے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے جاری قومی پولیو مہم کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مزید ہدایات دی کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔

مزید بتایا کے اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے اس علاوہ پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارجز میں اضافہ کیا گیا نہے اس بار ضلع نبھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر ن188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں