جہلم ،6پتنگ فروش ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں پتنگیں اور قاتل دھاتی ڈوریں برآمد

منگل 26 مارچ 2024 00:25

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) جہلم پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئی6ملزمان کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور قاتل دھاتی ڈوریں برآمدکرلیں۔تفصیلات کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان یاسر مشتاق اور ارشد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم ارشد محمود سے 100عدد پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد،ملزم یاسر مشتاق سے 270عدد پتنگیں برآمد، کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہباز اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 200عدد پتنگیں برآمد ، ایس ایچ او پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 50عدد پتنگیں اور 15 عدد دھاتی ڈوریں برآمد، دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 85پتنگیں برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ جہلم پولیس اس امر کی یقینی بنائے گی کہ نہ صرف پتنگ باز بلکہ مالک بلڈنگ کو بھی پتنگ بازی کے مقدمہ میں چالان کیا جائے، پتنگ فروشی مہلک کھیل ہے، تفریح کے نام پر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ڈی پی او نے کہاکہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں