ڈی سی جہلم نے ہائیر سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے ہائیر سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحانات کے لئے امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا غیر متعلقہ افراد امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکیں گے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے زیر انتظام ہائر سیکنڈری سکول امتحانات کے پر امن انعقاد کے لیے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے 19 سے 25 اپریل 2024 تک امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کے سو گز ارد گرد یا اندر کوئی بھی غیر متعلقہ شخص نہیں جا سکے گا ، اسلحہ پر پابندی ہو گی ہجوم اکھٹے کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اشیا خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کرنے حکم جاری کردیا، سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں