ایس ایچ او للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، 6 یوم سے اغواء 15 سالہ مغوی محمد اسامہ کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 اپریل 2024 13:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2024ء) ایس ایچ او للہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، 15 سالہ مغوی محمد اسامہ کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، محمد اسامہ کے چچا کی مدعیت میں 6 یوم قبل تھانہ للہ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تھانہ للہ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس استعمال کرتے ہوئے لڑکے کو سرگودھا کے چک نمبر 9 سے ڈھونڈ نکالا، سرگودھا سے لا کر لواحقین کے حوالے کر دیا، محمد اسامہ کے لواحقین جہلم پولیس کے شکر گزار ، ڈھیروں دعائیں دیں، جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں