جہلم, زائد کرائے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد

منگل 2 جون 2020 21:19

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز مالکان کی جانب سے زائد کرائے وصول کرنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نا کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا ہے اور متعدد ٹرانسپورٹرز مالکان کو وارننگ جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے آج ویگن سٹینڈ جہلم اورویگن اڈا دینہ کا دورہ کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروایاں عمل میں لاتے ہوئے 5 گاڑیوں کے مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات نا برتنے پر اور زائد کرایوں کی وصولی کی صورت میں کارروایاں مزید کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹر حضرات کو حکومت کی طرف سے ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں کورونا سے بچاؤ کا سپرے کریں گے ، جبکہ ڈرائیور اور کنڈ کٹر حضرات ماسک کے استعمال کو یقنی بنائیں گے اور اسکے ساتھ ساتھ سواریوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کریں گے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں