حویلی کی کاروباری شخصیت غلام محمد ربانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 29 اکتوبر 2019 19:30

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) ضلع حویلی کی کاروباری شخصیت غلام محمد ربانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے غلام محمد ربانی چند روز قبل سعودی عرب میں انتقال کر گئے تھے جن کی میت کو حویلی کہوٹہ ان کے آبائی گائوں فتح پور میں لایا گیا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں