ہائیڈرل پاور سے پورے ضلع میں بجلی کی ترسیل شروع کریں گئے، چوہدری محمد عزیز

بدھ 12 اگست 2020 18:05

حویلی کہوٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) کہوٹہ سولر سٹریٹ لائٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ ہائیڈرل پاور سے پورے ضلع میں بجلی کی ترسیل شروع کریں گے۔ وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے بلدیہ آفس کہوٹہ میں منعقد سولر سٹریٹ لائٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں ووٹرز نے ہم پر جس طرح اعتماد کیا در اصل تعمیر و ترقی کو ووٹ دیا ۔

(جاری ہے)

حویلی کے عوام کے لئے رات دن سوچتا رہتا ہوں کہ کس طرح ان کی مشکلات حل ہوںاور حویلی میں ایس کام کے آغاز کا سہرا بھی خاکسار کے سر ہیجس کے لیے مزید تین ٹاور لگائے جا رہے ہیں۔ کہوٹہ گریٹر واٹر سپلائی جلد مکمل ہو جائیگی جس سے شہریوں کو صاف پانی ملے گا۔ کمیونٹی ہال کا کام جاری ہے جس میں بلدیہ آفس کے علاوہ پریس کلب کے لیے ہال بنائیں گے۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چوہدری محمد انور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کہوٹہ ، سہیل مسعود احمد ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ، چوہدری خالد ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد جمیل صدر انجمن تاجران ،منظور احمد ڈار، میجر منظور احمد فاروقی ، حافظ مشتاق احمد ،شیخ محمود اقبال کے علاوہ دیگر افراد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں