ملکی مسائل وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی، شاہد خاقان عباسی

یہ خرابیاں کہاں سے آئیں یہ الگ بات ، ملک جن مسائل کا شکار ہے اسے وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی،سابق وزیراعظم

بدھ 12 اپریل 2023 21:55

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2023ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی۔

(جاری ہے)

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقینا مشکل حالات ہیں، ہم سب مہنگائی کو محسوس کر رہے ہیں، ملک میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری اس حکومت کی پیدا کردہ نہیں، جو کچھ ہوا، جو خرابی ہوئی اس سے نکلنے کیلئے حل تلاش کرنا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، یہ خرابیاں کہاں سے آئیں یہ الگ بات ہے، ملک جن مسائل کا شکار ہے اسے وہی حل کریں گے جن کی نیت صاف ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جتنی مشکلات آج ہیں ،اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھیں، عمران خان نیازی 4 برسوں میں کوئی ایک منصوبہ بتا دے جو پاکستان کیلئے کی ترقی کیلئے ہو، ہم سب نے مل کر ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں