؛کہوٹہ ،حلقہ پی پی 7اور حلقہ این اے 51میں پرانے سیاست دانو ں نے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا

منگل 27 فروری 2024 19:30

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) حلقہ پی پی 7اور حلقہ این اے 51میں پرانے سیاست دانو ں نے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،ان لوگو ں نے الیکشن میں لیگی کارکنوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کیلئے راغب کیا اور پورا زو ر لگایا ،جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امید واروں کو حلقہ پی پی سات اور حلقہ این اے 51میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے الیکشن کے دو ر ان میں تماشا لگائے رکھا اور اب ٹی وی پر تماشا لگا رکھا ہے ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ رو ز بز رگ مسلم لیگی رہنماء و سر پر ستی اعلی مرکزی آفس مسلم لیگ ن کہوٹہ نمبردار راجہ خالد پر ویز جنجو عہ ، رہنماء مسلم لیگ ن حاجی راجہ ابرار جنجو عہ ، رہنماء مسلم لیگ ن راجہ خالد اعزاز نے پوٹھوہار پریس کلب کہوٹہ میں پریس کانفر س کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ پرانے سیاست دانوں کی بھر پو ر مخالفت کے باوجود اللہ پاک نے حلقہ پی پی سات اور حلقہ این اے 51سے مسلم لیگ ن کو فتح یاب کیا ۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں