رمضان المبارک کے مہینے میں راولپنڈی میں ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کا آغاز

بدھ 13 مارچ 2024 16:25

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی طور پر رمضان المبارک کے مہینے میں راولپنڈی میں ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سی ای اتو بلال مخدوم اے ایم ماجد ستی کی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے شہر بھر میں زبردست صفائی کرکے علاقے کو صاف کردیا ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں صفائی آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے آگاہی مہم میں دکانداروں اور خریداروں میں پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہری صفائی میں معاون بنیں ۔\378

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں