س* 16غیرحاضر ٹیچرزاور8ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ،ڈپٹی کمشنر قلات

بدھ 20 مارچ 2019 21:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنرشیہک بلوچ نے کہا ہی کہ ضلع قلات کے 16غیرحاضر ٹیچرزاور8ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔غیرحاضرملازمین کے کونوٹس جاری کئے۔غیرحاضرملازمین رعایت کے مستحق نہیں۔اساتذہ کرام اورڈاکٹرزسمیت ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائیں۔بصورت دیگربیڈاایکٹ کے تحت مزیدکارروائی جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان،صوبائی مشیرتعلیم اوروزیرصحت کی جانب سے غیرحاضراساتذہ،ڈاکٹرزاوردیگرغیرحاضرملازمین کے خلاف کارروائی کیاحکامات کی روشنی میں ہم نے سولہ غیرحاضراساتذہ کرام اورآٹھ غیرحاضرڈاکٹرز و پیرامیڈیکس اسٹاف شامل ہیں کے خلاف بیڈاایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جن میں انکے خلاف انکوائری ودیگرقانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔دیگرکونوٹس جاری کئے گئے ہیں۔اوریہ کارروائیاں بلاامتیاز مزیدبھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری محکموں کومزیدفعال کرنے اورخاص کرتعلیمی معیار اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپورتوجہ دے رہی ہے۔تمام سرکاری ملازمین اپنی حاضری یقینی بنائے غیرحاضرملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جواساتذہ کرام اورڈاکٹرزایمانداری اورلگن کے ساتھ محکمے کے ساتھ مخلص ہواورہمیشہ حاضرباش رہینگے ہم انکی حوصلہ افزائی کرکے انہیں بیسٹ ملازمین کے ایوارڈزسے نوازیں گے۔کسی کے ساتھ ہماری ذاتیات یادشمنی نہیں انہوں نے کہا کہ یہ نہ کہ صرف ہم غیرحاضر ملامین ایجوکیشن اورہیلتھ نہیں بلکہ تمام سرکاری محکموں میں بہتری کیلئے کوشاں رہینگے۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ میرضیا لانگوجوکہ قلات کے ایم پی اے بھی ہے موصوف سمیت قلات اورخالق آبادکے سیاسی جماعتیں سماجی تنظیمیں قبائلی ودیگرتمام مکتبہ فکرکے افرادہم سے اس حوالے سے تعاون کرے۔تاکہ قلات میں ایجوکیشن ،ہیلتھ سمیت دیگرشعبوں میں بہتری لاسکیں جس کافائدہ عوام کوہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں