قلات، پولیس کی کارروائی،بیسیمہ سے ڈکیتی واردات میں چھینی گئی ڈیزل سے لوڈگاڑی برآمد،دوملزمان گرفتار

اتوار 24 مارچ 2019 20:30

ﷺقلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) قلات پولیس کی کارروائی،بیسیمہ سے ڈکیتی واردات میں چھینی گئی ڈیزل سے لوڈگاڑی برآمد،دوملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی حبیب نیچاری نے آن لائن کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیسیمہ میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زورپرڈیزل سے لوڈ پک اپ گاڑی چھین کرڈرائیورکے ہاتھ پاوں باندھ کے اسیپھینک کرفرارہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرلیویزاورپولیس نے مختلف راستوں میں ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی۔اس موقع پرقلات پولیس نیبروقت کارروائی کرکے ایس ایس پی دوستین دشتی کی ہدایت پرSHO سٹی حبیب نیچاری انچارج ہائی وے حاجی اسماعیل نے بیسیمہ سے چوری شدہ پک اپ گاڑی بمعہ 3500 لیڑز ڈیزل اور دو ملزمان نصیب اللہ اورکرم خان ساکنان کو ئٹہ کو سنگداس ایریا میں ناکہ بندی کرکیگرفتار کرکیگرفتار ملزمان و گاڑی کو تحصیلدار بیسیمہ کے حوالے کردیاگیا۔مزیدتفتیش بسیمہ لیویزکررہی ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں