قلات،ہم قلات نوجوان اتحاد کی طرف سے ہر دلعزیز شخصیت سیاسی لیڈرسینیٹر میر کبیر جان محمدشہی کے تہہ دل سے مشکور ہے، اسداللہ نیچاری

اتوار 19 مئی 2019 21:16

[قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) قلات نوجوان اتحاد کے چیئرمین اسداللہ نیچاری، وائس چیئرمین علی احمد شاہوانی ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہی کہ ہم قلات نوجوان اتحاد کی طرف سے ہر دلعزیز شخصیت سیاسی لیڈرسینیٹر میر کبیر جان محمدشہی کے تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے وزیراعظم اسکا لرشپ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع کے حق میں قرارداد لاکر منظور کروایا ہم اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام پر بلوچستان کے طلبا و طالبات انکے تہہ دل سے مشکور ہیں توقع ہیکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ صوبے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں