سوراب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حافظ محمد ابراہیم لہڑی

منتخب ہوکر علاقے کو بلوچستان کا ترقی یافتہ شہر بنائونگا، تعلیم وصحت بنیادی ایجنڈہ ہیں،رہنماء جمعیت بلوچستان

منگل 17 جولائی 2018 20:09

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جمعیت بلوچستان کے صوبائی سالار وترجمان مجلس عمل بلوچستان پی بی 36 کے نامزد امیدوار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے کہا ہے کہ سوراب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، منتخب ہوکر سوراب کو بلوچستان کا ایک ترقی یافتہ شہر بناونگا، تعلیم وصحت بنیادی ایجنڈہ ہیں، بجلی کی ترسیل کا ایسا نظام بنائینگے کہ یہاں کے زمیندار اپنے پھل خود باہر ممالک بھیج سکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت بلوچستان کے صوبائی سالار وترجمان مجلس عمل بلوچستان پی بی 36 کے نامزد امیدوار حافظ محمد ابراہیم لہڑی نے گدر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سوراب کے باشعور عوام کو ایک سولر پہ خریدنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہاں ہمیشہ عوام کیساتھ مذاق کیا گیا عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی لوگوں سے ووٹ لے کر بیرون ملک اپنے لیئے اثاثہ بنائے گئے انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر سوراب میں ہی رہونگا اور اپنے عوام کے درمیان رہونگا اپنے لوگوں پہ کسی کی مرضی مسلط نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سوراب کے عوام باشعور ہوچکے ہیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں