جمعیت کی رکنیت سازی کو کامیابی سے ہمکنار کر نا میرا مشن ہے ،مولانا حافظ عبدالخالق مری

جمعیت کے کارکنان رکنیت سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں، صوبائی کنوینئر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:19

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبائی کنوینر مولانا حافظ عبدالخالق مری نے کہا ہے کہ جمعیت کی رکنیت سازی کو کامیابی سے ہمکنار کر نا میری مشن ہیں جمعیت کے کارکنان رکنیت سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے منعقدہ تربیتی کنوینشن سے خطاب کر تھے ہوئے کیا ،جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی قلات مولانا سید محمود شاہ ،ضلعی کنوینر مولانا حافظ حمید اللہ ،جمعیت تحصیل منگچر کے امیر مولانا ابوبکر آغا فضل الرحمان شاہ ،مولانا محمد اکبر لہڑی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس کے ہر پانچ سال بعد انٹرا پارٹی الیکشن ہو تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قائدین جمعیت کی مثبت پالیسیوں اور پاک دامنی کی وجہ سے لوگ جوق در جوق جمعیت میں شامل ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قائدین جمعیت نے ہمیشہ سچائی اور خلوص سے عوام کی خدمت کی ہیں اس لئے ہم آ ج عوام کے سامنے سرخرو ہیں ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسمبلی کے اندر اور باہر اسلامی نظام کی نفاذ اور ختم نبوت کی تحفظ کے لئے جدوجہد کررہی ہیں ،ا نہوں نے کہا کہ رکنیت سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے گائوں گائوں بستی بستی گھر گھر مہم چلایا جائے گا اس حوالے سے جمعیت کے معاونین کنوینروں کوذمہ داریا ں سونپی گئی اور رکنیت سازی مہم کو نئے جزبہ اور نئے ولولہ کے ساتھ تیزی سے شروع کر دیا گیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں