قلات،بلوچستان بھرکی طرح قلات میں بھی ماں اوربچے کاہفتہ مہم کاافتتاح اورآگاہی مہم کے حوالے سے واک کاانعقاد

پیر 7 جنوری 2019 23:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2019ء) بلوچستان بھرکی طرح قلات میں بھی ماں اوربچے کاہفتہ مہم کاافتتاح اورآگاہی مہم کے حوالے سے واک کاانعقاد،مہم 13جنوری تک جاری رہے گا،تفصیلات کے مطابق قلات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈی ایچ اوڈاکٹرنسیم لانگو،ری پریذینٹیٹونیشنل پروگرام بخت ناصرکاسی نے ماں اوربچے کی ہفتہ مہم کاافتتاح کیااورواک کاانعقادکیاواک کے شرکا ء نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اس موقع پرڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹرحفیظ محمدشہی،ایم ایس ڈاکٹرمحمداقبال نورزئی،نیشنل پروگرام کے انچارج ڈاکٹرگنشام ودیگربھی موجودتھے ڈاکٹرنسیم لانگو،بخت ناصر کاسی ودیگرنے میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ مہم 7جنوری سے 13جنوری تک جاری رہے گی اس مہم میں ہیلتھ ورکرزبڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں اورعوام مہم میں انکاساتھ دیںیہ مہم سال میں دو دفعہ چلاتی ہے ایک مہم سردیوں کے سیزن جبکہ دوسری مہم گرمیوں میں اس مہم میں گرمی کے سیزن میں بچوں کہ ہیضہ،بخارکے ٹیکہ لگائے جاتے ہیں جبکہ سردیوں میں سینے، زکام ،پیٹ کی بیماری ودیگرامراض سے بچائو کے ادویات دیکرویکسین لگائی جاتی ہیں اس مہم کیلئے ضلع بھرکے 19 یوسیز میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہیلتھ ورکرزگھرگھرجاکرحاملہ خواتین کوٹی ٹی کے ویکسین لگاکرخون کی کمی ودیگرامراض کیلئے فولک ایسڈکی ادویات دیکرماں اوربچے کے صحت کے حوالے سے انہیں آگاہی فراہم کرینگی اس موقع پرمہم کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقادبھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں