کیسکو قلات کی نااہلی ہسپتال روڈ بازار کی بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو مہینوں سے خراب ہونے کی وجہ سے آدھا بازار بجلی سے محروم

تاجروں نے کئی مرتبہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر کی مرمت کروائی مگر ٹرانسفارمراب مکمل نارہ ہونے کی وجہ سے کسی کام کا نہیں رہا ، تا جروں کا نو ٹس لینے مطا لبہ

اتوار 17 مئی 2020 19:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) کیسکو قلات کی نااہلی ہسپتال روڈ بازار کی بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ دو مہینوں سے خراب ہونے کی وجہ سے آدھا بازار بجلی سے محروم ہیں تاجروں نے کئی مرتبہ اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر کی مرمت کروائی مگر ٹرانسفارمراب مکمل نارہ ہونے کی وجہ سے کسی کام کا نہیں رہا مگر کیسکو تاجروں سے بلوںوصولی مسلسل کر رہی ہیں تاجروں نے آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کیا ہیں قلات میں ہسپتال روڈ بازار میں کیسکو کی جانب سے رکھا گیا بجلی کا ٹرانسفارمر پورانا ہو نے کی وجہ سے اکثر و بیشتر خراب ہونے کی وجہ سے علاقہ کے تاجروں نے کئی بار اپنی مدد آپ کے تحت اسے مرمت کروایا مگر اب گزشتہ دو مہینوں سے ناکارہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے بازار کا آدھا حصہ تاریکی میں ڈوبارہتا ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں تاجروں کاکہنا ہیکہ کیسکو حکام کو کئی بار درخواست کیا گیا کہ ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے نیا ٹرانسفارمر دیا جائے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود نہی نیا ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا اور نہی پورانا ٹرانسفارمر مرمت کر رہا ہے جبکہ ماہانہ بلوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کا ٹرانسفارمر کئی ماہ سے خراب ہو نے سے علاقہ میں نہ صرف تاجر مشکلات کا شکار ہیں بلکہ علاقہ میں رہائش پزیر مکینوں کو بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں انہوں نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر سے ٹرانسفارمر فراہم کرنے کی اپیل کیا ہیں

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں