حالیہ وبا کے روک تھام کے لئے روز اول سے مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں، حبیب اللہ خان موسی خیل

صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر سوراب

جمعرات 21 مئی 2020 23:05

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب اللہ خان موسی خیل نے کہا ہے کہ حالیہ وبا کے روک تھام کے لئے روز اول سے مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائی جارہی ہے، الحمدللہ سوراب تاحال کرونا وائرس سے محفوظ اور کوئی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا ہے، ضلع میں مشتبہ کیسز کے ٹیسٹ کاانتظام کیا گیا ہے، سو سے زائد کٹس محکمہ صحت کے حوالے کیے گئے ہیں جس کے بعد کرونا سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کو دیگر شہروں کی طرف بھیجنے کے لئے بجائے یہاں ان کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پریس کلب سوراب کے عہدیداران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسی خیل کا کہنا تھا کہ کرونا ایک مہلک مرض جس سے بچاؤ کا واحد زریعہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ہے اس سلسلے میں ہم ابتدا سے مستعدی کے ساتھ کام کررہے ہیں ضلع میں حفاظتی تدابیر اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گئے اب ہم نے اپنے طور پر مشتبہ مریضوں کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کیٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہیجس سیکوئٹہ کے بعد سوراب واحد ضلع بن گیاہے جہاں پر کورونا کیٹیسٹ کٹس دستاب ہوں گیانہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیسٹ کٹس کوریاسے منگوائے گئے ہیں جن کارزلٹ بھی بہت بہترہیقبل ازیں ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ خان موسٰی خیل نے مذکورہ ٹیسٹ کٹس اپنے دفترمیں ڈی ایچ او سوراب ڈاکٹراسلم ملازئی اور ایم ایس ڈی ایچ کیوسوراب ڈاکٹرحمید لہڑی کے حوالے کییعلاقے میں کورونا ٹیسٹ کٹس کی دستیابی سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہیاور انہوں نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوراب کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں