نواب زادہ میر احمد نواز خان زہری کا میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر دکھ و رنج کا اظہار

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:26

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2020ء) قبائلی و سماجی رہنما نواب زادہ میر احمد نواز خان زہری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سابق وزیر اعظم پاکستان بزرگ سیاستدان الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرظفراللہ خان جمالی ملک و قوم کے عظیم سرمایہ تھے ان کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے بزرگ سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔مرحوم کی اس ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات تھے جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں