قلات سی آئی اے کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:04

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) قلات سی آئی اے کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس ذرائع کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل قلات رینج کے خصوصی احکامات نسبت گرفتاری اشتہاری مفروران کے سلسلے میں انچارج CIAحبیب اللہ نیچاری، ASI عبداللہ بنگلزئی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قلات پولیس مقدمہ نمبر 35/2020 میں مطلوب اشتہاری ملزم سرفراز احمد ولد محمد بخش قوم لانگو سکنہ مغلزئی ٹو قلات کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں