سوات کے قدرتی وسائل کوملکی ترقی میں استعمال کیا جائے، سلیم صادق

سوات قدرتی وسائل سے مالا مال ، زمرد ، جنگلات ، پانی ، لوہا اور دیگر قدرتی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں

جمعرات 16 جون 2022 22:51

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2022ء) سوات کی قدرتی وسائل سے فائدہ لیا جائے اور ملک کی ترقی میں استعمال کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ون نیشن ورلڈ کے چیئرمین سلیم صادق نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کی تعمیر میں کرادر ادا کیا ہے میرا اور میری خاندان کا سوات کے ساتھ گہرا روحانی تعلق ہے ، اس وجہ سے سوات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم کینڈا سے صرف والی سوات کے نواسے اور میاں گل اونگرزیب کے صاحبزادے عدنان باچا کی فاتحہ خوانی کے لئے خصوصی طور آئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوات قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں یہاں پر زمرد ، جنگلات ، پانی ، لوہا اور دیگر قدرتی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں ، ان کو کارآمدبناکر ملک کی ترقی میں استعمال کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میرا یہ میشن ہے کہ پاکستان اور خصوصاً سوات کو ترقی کی راہ پر گامزن کرو، سواتی عوام کے لئے ایک خصوصی پیکج لایا ہوں جس میں یہاں کے عوام کے لئے خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں اور یہاں کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہوں تاکہ یہاں کے عوام کو ریلیف مل سکے، اور یہاں کے عوام کو موجودہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی آگاہی دیں گی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں