ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر طاہرہ بلوچ کی سوراب آمد، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

منگل 5 دسمبر 2023 20:59

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر طاہرہ بلوچ کی سوراب آمد، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب کا دورہ کیا ، ہسپتال میں مریضوں کو میسر طبی سہولیات اورادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا، اسٹاف کی حاضریاں چیک اورمریضوں سے بات چیت بھی کی جنہوں نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ، اس موقع پر ایم ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب ڈاکٹر ثناء ریکی نے ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر طاہرہ بلوچ کو تفصیلی بریفنگ دی اور دستیاب سہولیات اور ہسپتال کے توجہ طلب سے آگاہ کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسماعیل ریکی بھی موجود تھے، ہسپتال کے دورے کے موقع پر سوراب پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں کہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر ہوں ، انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب کی کارکردگی مجموعی طور پر تسلی بخش ہے تاہم ہسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر ایک سرجن اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی ناگزیر ہے تاکہ یہاں کے مریضوں کو معمولی آپریشن اور زچہ و بچہ کیسز کے لئے دوسرے شہروں کی طرف جانا نہ پڑے اس سلسلے میں متعلقہ بالا حکام سے رابطہ کرکے بہت جلد ان کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی ، انہوں نے ڈاکٹرز اور عملہ کو تاکید کی کہ علاج کے لئے ہسپتال کے رخ کرنے والے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آجائیں اور اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں