{قلات، کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولیات میسر نہیں، عبدالوحید مینگل

کرکٹ گرائونڈ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا کھلاڑی زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ڈاکٹرز موجود نہیں تھے ،نوٹس لیا جائے

پیر 29 اپریل 2024 21:20

۵قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) قلات ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع قلات کے عہدیداروں کا گزشتہ دنوں جہاز کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کے کھلاڑیوں پر دیوار گرنے کے حادثہ و دیگر مسائل کے حوالے سے ایسوسی ایشن صدر عبدالوحید مینگل جنرل سیکرٹری میر احمد لانگو ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالوحید دہوار چیئرمین ندیم دہوار آفس سیکرٹری محمد وارث غلام مصطفی پردیسی اور دیگر نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس میں موجود ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے قلات کرکٹرز اور بالخصوص صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد کوئی سیاسی یا کسی گروپ بندی سے منسلک نہیں ہے بلکہ گزشتہ روز جہاز گراونڈ میں دوران میچ شہید طارق جان کرکٹ کلب کے پلیئرز پر دیوار گرنے کے حوالے اور کرکٹرز کو درپیش مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے قلات ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کیجانب سے چیئرمین PCB محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے زخمی کرکٹرز کا علاج معالجہ پی سی بی کی طرف سے کرنے کا اعلان کیا ہم اپنی ایسوسی ایشن کے ورکرز اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا، ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہ جب زخمیوں کو ہسپتال پنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹرز موجود نہیں تھے ان زخمیوں کو کوئٹہ ریفر چٹ بنا لیتے اور افسوس ایس بات کی ہوتی ہیں کہ ایمبولینس تو موجود تھی لیکن اس میں ایندھن نہیں تھا راستے میں سپورٹس مینوں نے بہ مشکل اپنی جیب سے 7 ہزار جمع کرکے ایمبولینس والے کو دیئے کہ وہ اہمبولینس میں فیول ڈال دے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ اس کا سختی سے نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی تباہی کا زمہ دار سپورٹس ڈیپارنمنٹ ہیں ہم جو بھی معاملہ اٹھاتے ہیں اس میں مداخلت کرتے ہیں جس سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا اور وہ کرکٹ میں تباہی کا زمہ دار ہے اور لیدر بال ایسوسی ایشن ہے جو 12 بوگس ٹیموں کی بدولت 25 سالوں سے ہمارے کرکٹ پر قابض ہیں جنہوں نے آج تک قلات کیلئے ایک کرکٹ گراؤنڈ تک نہیں کر سکی جن کے تمام عہدیدار ایک ہی گھرانہ سے ہیں اور ان میں سے اکثر ٹیموں کا وجود تک نہیں ہے صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہیں اور ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے ہمارے لیدر بال ایسوسی ایشن کے جو نام نہاد صدر اور سیکرٹری ہے ان کو قلات کے کرکٹرز نے نہ دیکھا ہے اور نہ انہیں کوئی کرکٹر جانتا ہے ان کو کرکٹ کا ابجد نہیں انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے حادثہ پیش آنے کے باوجود بھی ابھی تک نام نہاد صدر اور جنرل سیکرٹری منظر عام سے غائب ہیں ایسے نا اہلی صدر اور سیکرٹری فوری طور پر مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ جہاز کرکٹ گراؤنڈ دیوار گرنے کے حادثہ کے تمام زخمی کرکٹرز کے لئے ایک بڑے معاوضہ کا اعلان کرے جوکہ ہمارے سپورٹس کی امن کی سفیر ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے گزارش ہیں ہمارے پاس جو قلات اور منگچر سے 50 ٹیمیں ہیں انکا سکرونٹی کرکے رجسٹرڈ کرائے اور شفافیت سیالیکشن کروا کر ہمارے لئے ایک کرکٹر صدر اور سیکرٹری کا انتخاب کرائیں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہمارے کرکٹ میں مداخلت کرنے سے روک دیں انہوں نے کہا کہ قلات آفیسر کلب میں موجود کرکٹ اکیڈمی جو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے قبضہ میں ہیں اس اکیڈمی میں ہفتہ میں 3 دن ہمیں کھیلنے کے اجازت دی جائے جس کے ٹرینر اور کوچ کے اخراجات ہم برداشت کرینگے اور قلات کرکٹ کوچ جو قلات کے کرکٹ کے تباہی کا ذمہ دار اور جانبدار ہیں اسکو ٹرانسفر کیا جائے اور اگر 5 مئی 2024 تک ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم روڈ بلاک اور سپورٹس آفس کا گھیراؤ کرینگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں