گورنر عبد الولی کاکڑ کچلاک میں افغان مہاجرین سے اپنے زمینوں کو واہگزار کرنے کی کوشش کررہے ، پر نس مو سیٰ جا ن بلو چ

اتوار 28 اپریل 2024 21:15

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے گورنر بلوچستان عبد الولی کاکڑ کو اون کرنے سے انکار کردیا گورنر عبد الولی بلوچستان نیشنل پا رٹی کا نہیں ہے سردار اختر جان مینگل جب ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سے ملنے جارہے تھے تو انہوں نے گورنر عبد الولی کاکڑ کو کہا کہ استعفیٰ دے کر میرے ساتھ ماہ رنگ بلوچ سے ملنے چلو مگر وہ نہیں گئیگزشتہ چار مہینے سے سردار اختر جان مینگل پر جنگ مسلط کیا گیابطور پارٹی قیادت گورنر عبد الولی کاکڑ نے سردار اختر جان مینگل کو ایک فون تک نہیں کیا گونر کے لئے مہمانوں کی استقبال کرنا اور انعامات تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں بچا ہم اس کو کنڈم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گورنر عبد الولی کاکڑ کچلاک میں افغان مہاجرین سے اپنے زمینوں کو واہگزار کرنے کی کوشش کررہے مگر وہ بھی انہیں ٹف ٹائم دے رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے انہیں بڑے باپ ملک عبد العلی کاکڑ کا بیٹے ہونے ناطے گورنر بنایا تھا مگر اس ان سب کو روندا انہوں نے کہا کہ اب وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے گورنر نہیں رہے اؤر ہم اسے کنڈم کرتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک بھی کارکن ان کے ساتھ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں