محکمہ زراعت میں سال گزرنے کے باوجود امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز جاری نہ کرناسوالیہ نشان ہے، مختیار احمد نیچاری

ہفتہ 23 مارچ 2024 20:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی قلات کے سینئر رہنماء کامریڈ مختیار احمد نیچاری نے کہا ہے کہ قلات میں محکمہ زراعت کے خالی آسامیوں پر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز جاری نہیں ہوئے جس سے امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی انہوں نے کہا کہ سال گزرنے کے باوجود امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز جاری نہ کرنے سے ان پوسٹوں پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں کہ کئی یہ پوسٹیں کرپشن و بندر بانٹ کی نظر نہیں ہو ہم وزیر اعلی بلوچستان و اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ محکمہ زراعت میں ہونے والے امیدواروں کے تعیناتی آرڈرز جلد جاری کئے جائے بصورت دیگر امیدواروں کے ساتھ ملکر بی این پی عوامی احتجاجی تحریک چلائے گی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں