قلات میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی، قلات لیویز فورس کی بروقت کارروائی

بدھ 27 مارچ 2024 21:38

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) قلات میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی، قلات لیویز فورس کی بروقت کارروائی، تفصیلات کے مطابق شکیل احمد ولد اللہ بخش قوم لانگو قلات سے نیمرغ جا رہا تھا کہ نیمرغ کنڈ کے مقام پر نامعلوم الاسم چوروں نے اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو مذاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے شکیل احمد زخمی ہوگیا، لیویز چوکی کھنڈ کے جوانوں کی بروقت کارروائی پر چور موٹر سائیکل چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لیویز کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار کے احکامات پر ایس ایچ او جان محمد لانگو کے زیر نگرانی ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل انچارج لیویز کنٹرول شیر علی خان ساسولی لیویز جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر زخمی کو طبی امداد دی گئی مزید کارروائی انتظامیہ کر رہی ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں