سندھ حکومت کا30 نومبر سے پہلے تمام شوگر ملیں چلانے کا حکم

30نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا،صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو

منگل 20 نومبر 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی تمام شوگر ملیں30نومبر سے پہلے شوگر ملز مالکان کو چلانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ شوگر کین بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شوگر مل ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30نومبر تک گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر اور اور شوگر کین بورڈ کے ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں شوگر ملیں چلانے اور گنے کی فی من قیمت مقرر کرنے کہ متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں کاشتکاروں کے نمائندوں اور ملز مالکان نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔اجلاس میں شوگر مل مل مالکان اور کاشتکاروں میں اتفاق نہ ہوسکا دونوں نے گنے کی فی من قیمت سندھ حکومت کو مقرر کرنے کی اپیل کردی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں